لندن ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے دوسرے سیمی فائنل کی پہلی لیگ میں رئیل میڈرڈ نے بائرن میونخ کو 2۔1 سے شکست دی ۔ آسنسیو نے 57ویں منٹس میں گول کر کے میڈرڈ کو برتری دلائی تھی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ سیمی فائنل فرسٹ لیگ میچ میں رئیل میڈرڈ اور بائرن میونخ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے میڈرڈ کا ساتھ دیا اور اس نے میونخ کو 1-2 گولز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی کیلئے پہلی رکاوٹ عبور کر لی۔ 28ویں منٹ میں میونخ کے کیمچ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، پہلا ہاف ختم ہونے سے ایک منٹ قبل میڈرڈ کے مارسیلو نے گول کر کے مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کر دیا۔ 57ویں منٹ میں رئیل میڈرڈ کے آسنسیو نے گول کر کے ٹیم کو 2۔1 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔