سیل فون کے استعمال پر بھائی بہن میں جھگڑا ، بھائی کی خودکشی

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) سیل فون کے استعمال پر بھائی بہن میں جھگڑا بھائی کی موت کا سبب بن گیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ روہت نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ روہت طالب علم چندا نگر علاقہ کے ساکن سری راملو کا بیٹا تھا ۔ روہت اور اس کی بہن مونیکا میں سیل فون کے تعلق سے بحث و تکرار ہوئی اور فون مشتبہ طور پر اس نوجوان کے ہاتھ سے نیچے گر گیا اور خراب ہوگیا ۔ اس بات پر برہم مونیکا نے روہت کو سخت انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ چندا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔