حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سیل فون چارجنگ کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ یاچارم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25سالہ کنکا منجولہ کل رات فوت ہوگئی۔ یہ خاتون سیل فون چارج کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ منجولہ یاچارم کے ساکن ایدیا کی بیوی تھی ۔