حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سیلفی لینے کے دوران ایک 17سالہ طالب علم غرقاب ہوگیا۔ یہ واقعہ کیسرا پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 17سالہ طالب علم پرتھوی راج یادو تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ پرتھوی دین دیال نگر علاقہ کا ساکن تھا تالاب کو تیراکی کیلئے آیا تھا اور اس دوران اس نے اپنے موبائیل سے سیلفی لینے کی کوشش کی اور تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔