سیلس ایگزیکیٹیو کے نام ٹھگ لینے کا واقع

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں آئے دن نت نئے انداز میں شہریوں اور دوکانداروں کو ٹھگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سرقہ اور لوٹ مار کیلئے قفل شکنی اور نقب زنی کیک جاتی ہے ۔ لیکن ان دنوں سارق نئے نئے طریقہ اپنا رہے ہیں ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں ایک دوکاندار کو خودساختہ سیلز ایگزیکیٹیو نے لوٹ لیا ۔ آصف نگر پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ پریہ کالونی گڈی ملکاپور مہدی پٹنم علاقہ کے ساکن شیخ اشرف نے آصف نگر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ اشرف ہڈا کالونی میں ایک کرانہ اسٹور کے مالک ہیں ۔ گذشتہ ان کی دکان پر ایک شخص آیا تھا جس نے اپنا نام سہیل اور خود کو ایرسیل کمپنی کا سیلز ایگزیکیٹیو ظاہر کر رہا تھا ۔ اس نے نئی ایزی ریچارج پالیسی کے نام پر 10 ہزار روپئے ٹھگ لیا ۔ پہلے اس سیلس اگزیکیٹیو نے اسے اپنے باتوں میں لاکر رجسٹریشن اور اپلکیشن ۔ یکم جنوری کو دیا 2 جنوری کو دوبارہ رجوع ہوا اور آدھار فارم کی زیراکس اور ربر اسٹامپس کے شرائط بناکر 500 روپئے حاصل کئے اور اندرون 24 گھنٹے تصدیق حاصل ہونے اور فون کال کا اشارہ دیا ۔ ذرائع کے مطابق 3 جنوری کو اس نے ایک سم کارڈ دیا اور اس کے بعد پوسٹر اور دیگر میٹریل دیکر 10 ہزار روپئے حاصل کے اور فرار ہوگیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس طرح کے ایک اور واقعہ میں ٹپہ چبوترہ پولیس نے شکایت درج کرلی ہے جہاں ایک کرانہ دکاندار کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا گیا ۔