بھوپال ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش چیوراج سنگھ چوہان نے آج سیلاب زدہ جموں و کشمیر کیلئے پانچ کروڑ روپئے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں سیلاب کے مسائل برداشت کر رہے ہیں۔ فوری طور پر مدھیہ پردیش کے عوام کی جانب سے پانچ کروڑ روپئے کی امداد جاری کی جارہی ہے۔