سیف آباد اور مادھاپور میں دو افراد کی خودسوزی

حیدرآباد 19 سپٹمبر (سیاست نیوز) سیف آباد اور مادھاپور کے علاقہ میں دو افراد نے خودسوزی کرلی۔ تاہم ایک کی خودکشی کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ شیخ امجد جو چنتل بستی علاقہ کے ساکن شیخ حمید کا بیٹا پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا۔ 15 سپٹمبر کو اس نے خودسوزی کرلی جسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات وہ فوت ہوگیا۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 20 سالہ وینکٹ ریڈی جو محبوب نگر کا متوطن تھا، طالب علم بتایا گیا ہے۔ وہ کوکٹ پلی کے ایک خانگی کالج میں زیرتعلیم اور مادھاپور کے علاقہ میں رہتا تھا۔ کل کالج سے واپسی کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔