سیف آباد میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک 50 سالہ شخص محمد یوسف کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد یوسف جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ پی جے آر نگر خیریت آباد کا ساکن تھا ۔ 11 جنوری کے دن وہ گرم پانی پر گرکر شدید جھلس گیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق یوسف جو بی پی کا مریض تھا اس وجہ سے وہ گر پڑا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔