سیسی کیخلاف مقدس جنگ شروع کرنے مصری عسکریت پسند لیڈر کی اپیل

قاہرہ ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصری کے ایک سابق فوجی افسر جو اب ملک کو شدت سے مطلوب عسکریت پسند بن گئے ہیں، صدر عبدالفتاح السیسی کو ’’فرعون جدید‘‘ قرار دیتے ہوئے مصری عدالت ان (سیسی) کے خلاف مقدس جنگ شروع کردینے کی اپیل کی ہے۔ عسکریت پسند ھشام الاشموی کے نام سے جاری کردہ آڈیو پیغام کاانٹلیجنس گروپ نے پتہ چلایا ہے ۔ یہ گروپ عسکریت پسندوں کی طرف سے بھیجے جانے والے مقامات کا پتہ چلاتا ہے ۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ھشام الاشموی شورش زدہ وادی سینائی میں عسکریت پسند گروپ انصار بیت المقدس کے ساتھ سرگرم ہے۔