سدی پیٹ 15 مارچ ( راست) جامعہ جبیبیہ نسواں بارہ امام سدی پیٹ میں منعقدہ جلسہ میلاد النبی ﷺ برائے خواتین کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین مومناتی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنات نے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات گرامی سراپا معجزہ ہے آپ کی تعلیمات پر انسان عمل پیرا ہوتو دنیا و آخری میں کامیابی نصیب ہوگی اللہ نے حضور ﷺ کو آخری نبی بناکر مبعوث کیا لیکن سب سے اعلی و اکمل مقام عطا کیا۔ حضور ﷺ پر جو کتاب نازل ہوئی وہ قرآن مجید ہے یہ آسمانی آخری کتاب ہے جس کا ایک حرف بھی قیادت تک تبدیل نہیں ہوسکتا، یہ بھی قرآن مجید کا عظیم معجزہ ہے قیامت تک حضور ﷺ کی شریعت ہی چلے گی حضور ٰﷺ کو ساری دنیا کیلئے رحمت بناکر بھیجا گیا اللہ نے سب سے پہلے نبی کے نور کو پیدا کیا ساری قرآن مجید حضور ﷺ کی اوصاف سے پُر ہے۔ جلسہ کا آعاز طالبات حبیبیہ نسواں کی قرائت و نعت شریف سے ہوا مفتیہ رقیہ فاطمہ معلمہ جامعۃ المومنات نے اخلاق رسول پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ اخلاق کے اعلی منصب پر فائز تھے آپ نے مسلم وغیر مسلم سب کے ساتھ ہی حسن سلوک کیا اور ہمیشہ دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دیا۔ حضرت عائشہؓ سے پوچھا گیا کہ حضور ﷺ کے اخلاق کیا تھے تو آپ فرمائے کہ قرآن مجید آپ کے اخلاق تھے۔ عالمہ سید غوثیہ شاہد نے کہا کہ نمام نور ہے نماز مومن کی معراج اور حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈنٹ ہے نمازوں کی پابندی کرنے و الے پل صراط پر بجلی کی طرح سے گذر جائیں گے ۔ قاریہ ناز محمد نے سلام کا نذرانہ پیش کیا دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔