ورنگل ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سی پی آئی کی 22 ویں نیشنل کانگریس کانفرنس میں ورنگل سے تعلق رکھنے والے سید ولی اللہ قادری کو سی پی آئی قومی کونسل ممبر نامزد کیا گیا ۔ ورنگل کے یہ پہلے شخص ہیں جو سی پی آئی کی قومی کونسل میں اپنے لئے جگہ پائی ۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کل ہند صدر سید ولی اللہ قادری اردو میڈیم کے طالب علم رہے ۔ کامریڈ سید ولی اللہ قادری کو سی پی آئی قومی کونسل ممبر بنانے پر خوشی و مسرت کا اظہار کرنے والوں میں ایڈیشنل ایس پی موظف محمد لیاقت علی خان ، شیخ بشیر احمد نقشبندی ، چیرمین اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد خواجہ حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجن ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد مسعود احمد محمودی خطیب و امام عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل ، محمد مسعود الرحمن ، محمد خورشید ، مشیران الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل ، محمد شرف الدین محمودی نائب صدر ہدایت ایجوکیشنل سوسائٹی و دیگر نے بھی مبارکباد پیش کی ۔