حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (راست) قلعہ گولکنڈہ ان دنوں فٹبال کی دنیا میں اپنا نام روشن کررہا ہے۔ 64 ایس جی ایف آئی نیشنل اسکول فٹبال ٹورنمنٹ میں تلنگانہ فٹبال ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ کے دسویں جماعت کے طالب علم سید امتیاز احمد کو اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اسکول کے ہیڈماسٹر محمد بشیرالدین جو نوجوان طلباء میں اختراعی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ہمیشہ طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ حوصلہ افزائی کے نتیجہ میں امتیاز احمد کو یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ کشمیر میںکھیلے جارہے اس مقابلے میں شرکت کیلئے ایس جی ایف آئی نیشنل اسکول فٹبال ٹورنمنٹ میں تلنگانہ فٹبال ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گولکنڈہ کے دسویں جماعت کے طالب علم سید امتیاز احمد کو اعزاز نہ صرف گولکنڈہ بلکہ حیدرآباد کیلئے بھی فخر کا باعث ہے۔