نئی دہلی:مملکتی وزیر گریر اج سنگھ پھر ایک مرتبہ کانگریس پارٹی کی دعوت افطار پر تنقید کرتے ہوئے تنازع کھڑا کردیااور کہاکہ اس سے ملک میں ڈرامہ کی سیاست کو فروغ مل رہا ہے۔سنگھ نے اے این ائی کو بتایا کہ ’’ اس قسم کی سیاست کی شروعات کانگریس پارٹی نے کی ہے ۔
آج خودساختہ سیکولر لیڈرس اور ان کی حامی پارٹیاں افطار پارٹی کاانعقاد عمل میں لارہی ہیں۔
میں سادگی کے ساتھ یہ بات کہتا ہوں کہ یہ لوگ ہندؤں کے لئے ایسا کچھ نہیں کرتے۔یہاں پر اس قسم کی افطارپارٹی کے ڈرامے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔اس بات کی بھی اطلاع ہے کہ قبل ازیں سنگھ نے جنم دن کے موقع پر کیک کاٹنے کے بجائے مندر میں پوجا کرنے کو ترجیح دینے پر زوردیاتھا۔
مقدس ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی ایک ماہ طویل روایتی مہینے کے دوران سیاسی پارٹیو ں نے دعوت افطار کا اہتما م شروع کردیاتھا۔
جون23کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے دعوت افطار کا اہتمام کیاتھا جس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں پارٹی کے اپوزیشن لیڈر غلام بنی آزاد نے بھی شرکت کی تھی۔
راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے شرکت کی۔ جون18کو جموں کشمیر چیف منسٹر محبوبہ مفتی ن دعوت افطار کا اہتمام کیا تھا۔