سیاسی مداخلت نے سری لنکا کرکٹ کو تباہ کردیا:مرلی

کولمبو۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکائی ٹیم کی مستقل مایوس کن کارکردگی نے سابق عظیم آف اسپنر متیھا مرلی دھرن کو بھی اظہار خیال پر مجبور کردیا اور انہوں نے سیاسی مداخلت کو سری لنکائی کرکٹ کی تباہی کی وجہ قرار دیا ہے۔ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے مرلی انتہائی کم گو ہیں اور تنازعات میں الجھنے سے گریز کرتے ہیں لیکن اپنی ٹیم کی مستقل مایوس کن کارکردگی پر وہ بھی بولے بغیر نہ رہ سکے۔سابق اسپنر نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو کرکٹ جانتے ہی نہیں وہ امور چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کارکردگی ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی ماضی قریب میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ دور نہ جائیں بلکہ 2011 میں ٹیم نے آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ فائنل کھیلا جبکہ 2014 میں ہماری ٹیم نے ورلڈ ٹی20 کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا لیکن گزشتہ چار برس سے ہماری ٹیم مشکل دور سے گزر رہی ہے ۔