جمعرات , دسمبر 12 2024

سیاسی قائدین کا مستقبل ای وی ایم میں مہر بند

کریم نگر میں سبھی امیدواروں کو کامیابی کا یقین

کریم نگر ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پارلیمانی حلقہ کریم نگر کے چناؤ کا اختتام ہوچکا ہے ۔ رائے دہندوں نے اپنا فیصلہ ٹی آر ایس ، بی جے پی اور کانگریس قائدین کی جانب سے دی گئی کامیاب ترغیب مبینہ نقد رقم ، شراب اور کچھ تیقنات کے تحت ووٹ دیا ہے تو کچھ نے اپنے فیصلے کے مطابق اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا اور کچھ ووٹرس رائے دہی سے انجان بنے رہے ۔ کوئی حکومت آنے سے ہماری قسمت بدلنے والی ہے نہیں تو خواہ مخواہ دھوپ میں جاکر ووٹ کیوں ڈالا جائے ۔ کریم نگر حلقہ میں 5 لاکھ 4 ہزار 426 ووٹرس نے اپنا ووٹ نہیں دیا ۔ چناؤ میدان آکر رات دن محنت کرتے ہوئے 7 اسمبلی حلقوں میں گھوم پھر کر اپنے حق میں رائے دینے کی درخواست کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کرنے والے اہم سیاسی پارٹیوں کے امیدوار پونم پربھاکر ونود کمار ، بنڈی سنجے رائے دہی کے اختتام کے بعد اندازہ قائم کرتے ہوئے میری کامیابی یقینی ہے کہتے ہوئے صحافت کو بیان دیا ہے ۔ دراصل انہیں بھی اس کا یقین نہیں ہے ۔ ان سبھی کی قسمت کا فیصلہ کا اعلان 23 مئی کو ہی ہوگا ۔ فی الحال کریم نگر ایس آر آر کالج کریم نگر میں پولیس کے سخت پہرہ وہ بھی تین مرحلے کے بندوبست کے بعد مقفل کمروں میں رکھے گئے ای وی ایم میں امیدواروں کی فیصلہ محفوظ ہے ۔ کریم نگر چپہ ڈنڈی ، مانا کنڈور ، حضور آباد ویملواڑہ ، سرسلہ ، حسن آباد ، اسمبلی حلقوں میں استعمال میں لائے گئے ای وی ایم کو 7 کمروں میں رکھا گیا مقفل کر کے سی سی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں ۔ 23 مئی تک سخت پولیس نگرانی جاری رہے گی ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق رائے دہی میں صرف 716 کا اضافہ ہوا ہے ۔ 69.25 فیصد 1146467 رائے دہی ہوچکی ہے ۔ کریم نگر میں 0.21 فیصد اسمبلی ووٹ کی کمی ہوئی ہے ۔ فی الحال 59.83 فیصد درج ہوا ہے ۔ چپہ ڈنڈی میں 0.7 فیصد کی کمی 72.01 ویملواڑہ 0.3 فیصد کا اضافہ ، 70.71 فیصد رائے دہی مانا کنڈور 1.81 فیصد کا اضافہ ، 75.60 فیصد رائے دہی ہوئی ہے ۔ حضور آباد 0.11 فیصد کی کمی ، 70.55 رائے دہی ، حسن آباد 0.97 فیصد کی کمی 70.12 رائے دہی ہوئی ۔ جمعرات کی رات دیر گئے 69.40 فیصد رائے دہی ہونے کا اعلان کیا گیا۔۔

TOPPOPULARRECENT