سیاسی جماعتیں لوک سبھا انتخابات کے حدمصارف میں اضافہ کی حامی

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اکثر سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات کے مصارف کی حد میں اضافہ کی آج بھرپور حمایت کی اور استدلال پیش کیاکہ افراط زر میں زبردست اضافہ نے 16 تا 40 لاکھ کے مصارف کو بالکل ناکافی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اِس مسئلہ پر رائے لینے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اکثر سیاسی جماعتوں نے انتخابی منشور کو ضابطہ اخلاق کے تحت لانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی۔ بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے کہاکہ حالیہ برسوں کے دوران ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اِس حقیقت کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔