سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے ۔ خواہش مند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ساتھ ہی جی ایس ٹی ، ریوٹ ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء وطالبات تربیت حاصل کر کے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں ۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے دئیے جائیں گے ۔ تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9393876978 ۔ 9652813994 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Comment