یلاریڈی۔/14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ ماڈل اسکول رہائشی ہاسٹل سے نندنی نامی طالبہ کو نکالنے کی یلاریڈی ایم ای او مسٹر وینکٹیشم نے اسکول پہنچ کر تحقیقات کی۔ طالبہ نندنی اور اس کے ماں باپ کو طلب کرکے بات کی۔ جس پر طالبہ کے والد نے کیرٹیکر کے رویہ سے برہم ہوکر ضلع کلکٹر سے شکایت کرنے کی بات کہی اور پرنسپال سری لتا نے کہا کہ طالبہ کے والد پیریا کی غلطی سے ہی طالبہ کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا ہے جس پر ایم ای او نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے والد غلطی کرنے پر طالبہ کو اس کی سزا دینا ٹھیک نہیں ہے کہتے ہوئے فوری طالبہ نندنی کو ہاسٹل میں داخلہ دینے کا حکم دیا اور پابندی کے ساتھ خدمات انجام دینے کو کہا۔ طالبہ کے والد کو بھی ایم ای او نے کونسلنگ کرکے سمجھایا ، نشہ کی حالت میں ہاسٹل اور اسکول کا رخ نہ کرنے کے احکام دیئے اور انتباہ دیا۔ طالبہ نندنی کو آخر کار رہائشی ہاسٹل میں داخلہ دے دیا گیا۔ اس طرحی سیاست میں شائع خبر کے اثر نے غریب طالبہ کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہاسٹل میں رہنے کی راہ ہموار ہوئی اور طالبہ کا حق طالبہ کو مل گیا۔