سیاحت کی ترقی کیلئے 10 لاکھ روپئے جاری

بیدر۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ سیاحتی مقامات میں محکمہ سیاحت کی جانب سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے راستے کی تعمیر، پینے کے پانی کی سپلائی، روڈ ڈیوائیڈر کی درستگی جیسے کام انجام دئے جائیں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بیدر پی سی جعفر نے بتائی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایس آئی کے تعاون سے خندق کی صفائی کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ پاپناس اور اور نرسمہا جھرنا آنے والے سیاحوں اور عوام کی سہولت کیلئے شیڈ اور خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے درختوں کا پلانٹیشن کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ ضلع حدود میں آنے والے سیاحتی مقامات کے تعلق سے عو ام کو اور سیاحوں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک کتاب اور ضلع کے سرحدی مقامات سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے بورڈنگس لگاکر معلومات فراہم کئے جائیں گے۔ سیاحتی مقامات اور تاریخی مقامات کی تفصیلات دینے کے لئے ایس سی پی ٹی ایس پی اسکیم کے تحت تربیت دی جائے گی۔ بسواکلیان کی تاریخ کے تعلق سے بھی توجہ دی جارہی ہے۔ موسم براست کا آغاز ہونے والا ہے جس کے پیش نظر شہر کی تمام نالیوں سے کچرا اور مٹی کو صاف کرکے پانی آسانی کے ساتھ گذرے، اس کے لئے اقدامات کرنے ہدایت دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر بلدیہ کو ہدایت دی ہے کہ شہر بیدر میں عوام کے لئے لازمی طور پر کچرا جمع کرنے کے ڈبے فراہم کئے جائیں گے اور جمع ہونے والے کچرے کو وقت پر لے جانے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں صدر ضلع پنچایت سنتوش اماں پنڈلک اسسٹنٹ کمشنر بیدر آرتی آنند اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔