بودھن /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے علی ساگر تالاب اور چمن کا دورہ کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ علی ساگر چمن ضلع نظام آباد کی ایک قدیم تفریح گاہ ہے یہ ضلع مستقر سے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں کااکثر سیاح دورہ کرتے ہیں ۔ اس سیاحتی مرکز کو مزید ترقی دینے جملہ ڈھائی کروڑ روپیوں پر مبنی منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ یہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کی جائے گی اور موجودہ چمن کو مزید بارونق بنایا جائے گا اور موسم گرما میں بودھن شہر کی آبی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے علی ساگر میں موجود فاضل پانی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ جناب شکیل نے کہاکہ علی ساگر گارڈن کو ریاستی سطح کا ایک سیاحتی مرکز بنانے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ان منصوبوں و تجاویز کو وہ خود چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرکے پیش کریں گے ۔ جناب شکیل نیکہا کہ علی ساگر چمن سے قریب واقع اشوک ساگر میں موجودہ 30 گنٹہ سرکاری اراضی میں شجرکاری انجام دیجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیلدار ایڈپلی محترمہ اوما کو سرکاری اراضیات کی نشان دہی کرتے ہوئے قبضہ میں لینے کی ہدایت دی گئی ۔ مسٹر شکیل نے کہاکہ حلقہ اسمبلی بودھن میں واقع سرکاری اراضیات کے تحفظ کیلئے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا ۔ اس دورہ علی ساگر کے ومقع پر آر ڈی او بودھن شیام پرساد لعل چیرمین بلدیہ ایلیا سرینواس ، سائیلو ، ناگا بھوشن ، اے لکشمی ، سری لگا ، گنگا دھر ، دسرتھ شنکر نائیڈو و دیگر قائدین ساتھ موجود تھے ۔