سہل تجارۃ گروپ کا اسلامی نظام تجارت پر دو روزہ ورکشاپ

انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فینانس اینڈ انشورنس سے اشتراک ، ماہرین اسلامی معیشت کے خطبات
حیدرآباد ۔12مئی (سیاست نیوز) اللہ رب العزت کے قوانین زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ان قوانین کو اختیار کرنا امت کے ہر فرد کیلئے باعث برکت و نجات ہے۔ زندگی میں تجارتی شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور اس شعبہ میں سود کا لین دین عام بات ہو چکی ہے جو اسلام نے حرام قرار دیا ہے لیکن اسلامی نظام تجارت سودی بینکنگ نظام سے پاک طرز تجارت کے سلسلہ میں واضح رہنمائی کرتا ہے جسے جاننے کے لئے معلومات نا گزیر ہیں۔ سہل تجارۃ گروپ کے زیر اہتمام انسٹیٹوٹ آف اسلامک بینکنگ فینانس اینڈ انشورنس کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ بتاریخ 4-5جون کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔اس ورکشاپ میں قرآن و حدیث کے مطابق تجارتی امور و قوانین تجارت کے متعلق مارین بینکنگ نظام کے علاوہ علماء اکرام تفصیلات پیش کریں گے۔ سود کی لعنت سے پاک اسلامی نظام معیشت کو اختیار کرنے کے خواہشمند افراد 4اور5جون کو منعقد ہونے جا رہے اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے فوری اپنا رجسٹریشن کروالیں چونکہ اس ورکشاپ میں صرف رجسٹرڈ افراد کو داخلے کی اجازت حاصل رہے گی۔ دنیا بھر میں اسلامی معاشی نظام کو اختیار کرنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات اور سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا رہا ہے کہ دنیا موجودہ نظام معیشت سے عاجز آچکی ہے اور ہر طبقہ سود سے پاک نظام معیشت کے متعلق سنجیدہ غور کر رہا ہے۔ سہل تجارۃ گروپ کی جانب سے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ نظام میں دستیاب مواقع سے استفادہ کیلئے تیار کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس مجوزہ ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند سہل تجارۃ گروپ کے فن نمبرات 09449240080,09701446378,یا 09247309293پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو کورس کٹ کے علاوہ ورکشاپ میں شرکت کی سند دی جائے گی۔ اس ورکشاپ سے ماہرین اسلامی معیشت کے خطابات ہوں گے۔