سکیورٹی حاصل کرنے کے لئے وسیم رضوی کا نیا شگوفہ

وسیم رضوی کو داؤد ابراہیم سے دھمکی ملنے کا معاملہ میں علماء نے جانچ کیامطالبہ کیا‘ کہا علما اور مدرسوں کو نشانہ بناکر کس کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن
لکھنو۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن وسیم رضوی روز روز نئے نئے شگوفے چھوڑ رہے ہیں۔ اتوار کے سکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایک اڈیو جاری کرتے ہوئے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے ان کو دھمکی دی ہے کہ مدرسے والے بیان پرعلماء سے معافی مانگیں ۔ انقلاب اس سے قبل یہ اندیشہ ظاہر کرچکا ہے کہ اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے اور بدعنوانیو ں کے خلاف ہونے والی جانچ سے بچنے کے لئے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن اس طرح کے اقدام اٹھاسکتے ہیں۔

انقلاب نے اس مسئلہ پر علماء سے بات کی ۔ آل انڈیا سنٹی بورڈ کے صدر مولانامحمد مشتاق نے کہاکہ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن حکومت سے سکیورٹی بڑھوانے کے لئے نئے نئے شگوفہ چھوڑرہے ہیں۔

حکومت کو چاہئے کہ اسکی جانچ کروائے تاکہ حقیقت سامنے ائے۔کسی سازش کے تحت وہ ایسی باتیں کررہے ہیں ۔ مولانا حبیب حیدر نے کہاکہ شیعہ وقف بورڈ کے چیرمن کس کو خوش کرنے کے لئے مسلسل علما ء کی شان میں گستاخی اور مدرسوں کے لئے الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں ۔

داؤد ابراہیم کا نام لیکر وہ حکومت سے کوئی بڑا فائدہ اٹھا نا چاہتے ہیں اس کی اعلی سطحی جانچ کروانا چاہئے کہ فون انہوں نے خود اپنے آدمی سے تو نہیں کروایاہے۔

مولانا اکرام ندوی نے کہاکہ وسیم رضوی حال ہی میں مدرسوں کے خلاف زہر اگل چکے ہیں او راب وہ چاہتے ہیں کہ اس کی آڑ میں وہ حکومت سے اپنی سکیورٹی کا پختہ انتظام کروالیں۔

شیعان حیدر کرار آر گنائزیشن کے صدر مولانا افتخار حسین انقلابی نے کہاکہ وسیم رضوی نے اربوں روپئے کی وقف املاک خورد برد کی ہیں‘ لہذا ابان کو یہ ڈرستا رہا ہے کہ جانچ ہوگی تو سب سامنے ائے گا لہذا وہ ایسے بیان دے رہے ہیں۔

جہاں تک ڈان کی دھمکی کا سوال ہے تو صرف فرضی باتیں آڑا کرسکیورٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سیف وقف انڈیا کے سکریٹری حاجی شہاب خالد ایڈوکیٹ نے کہاکہ وسیم رضوی نے بارہ بنکی سمیت پوری ریاست میں وقف کی املاک کو لوٹا ہے چونکہ اب ایما ن داروزیراعلی کی حکومت ہے لہذا وہ ڈررہے ہیں کہ کہیں جانچ نہ ہوجائے لہذا ڈان داؤد ابراہیم کا نام لیکر خوف پید ا کرکے جانچ کا رخ موڑ ناچاہتے ہیں۔ لیکن حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ اس معاملہ کی جانچ کروائے۔