گلاسگو۔2اگست( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی پاؤر لفٹر سکینہ خاتون نے خاتون زمرہ کے 61گلوگرام زمرہ تک کے مقابلے میں براؤنز میڈل حاصل کیا ہے اور اس طرح گلاسگو کامن ویلتھ گیمس 2014ء کے 10ویں دن انہوں نے ہندوستان کیلئے پہلا میڈل حاصل کیا ہے ۔ سکینہ نے مجموعی طور پر 88.2گلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ اس زمرہ کا پہلا مقام نائجریا کی ایسٹر اویوما کو حاصل ہوا ہے جنہوں نے 136 گلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا جب کہ انگلینڈ کی نتالی بلیک نے 100.2گلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے اپنے ملک کیلئے سلور میڈل حاصل کیا ہے ۔
سکینہ کی کامیابی کے بعد ہندوستان کو حاصل ہونے والے میڈلس کی تعداد 52ہوچکی ہے جس میں 13گولڈ ‘ 23سلور اور 16براؤنز میڈلس شامل ہیں جب کہ اتوار کو کھیلوں کا آخری دن ہوگا ۔ ہندوستان کیلئے دیگر مقابلوں میں توجہ کا مرکز رہنے والی اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل اور ان کی ساتھی کھلاڑی جوشنا چنااپا نے ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمس میں پہلا میڈل دلانے کی امیدوں کو یقین میںتبدیل کردیا ہے جیسا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں نے خاتون زمرہ کے ڈبلز سیمی فائنل میں پانچویں درجہ کی جوڑی کے سی براؤن اور ریچل گرینہم کو 11-9 ‘ 7-11‘ 11-4سے شکست دیتے ہوئے نہ صرف ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے بلکہ ہندوستانی جوڑی نے کامن ویلتھ گیمس میں ایک اور غیر متوقع کامیابی حاصل کی ہے ۔
فائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ انگلینڈ کی سرفہرست جوڑی جینی ڈنکاف اور لورا ماسارو سے ہوگا ۔ ہندوستانی جوڑی کو فائنل میں شکست ہونے کی صورت میں یقینی طور پر سلور میڈل تو مل ہی جائے گا لیکن دیپیکا۔چنااپا جوڑی گولڈ میڈل کے حصول کیلئے پُرعزم ہے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ چار برس قبل وہ بیمار ہونے کی وجہ سے گیمس میں شرکت نہیں کرپائیں تھی لیکن اس مرتبہ ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ان کی خواہش گولڈ میڈل کا حصول ہے۔ دیپیکا نے مزید کہا کہ گولڈ میڈل کے لئے کھیلا جانا والا مقابلہ تو مسابقتی اور سخت ہوگا ہی لیکن اس کے علاوہ یہاں تک رسائی کے لئے ہر مقابلہ ہی سخت رہا ہے۔دیپیکا۔چنااپا جوڑی کا گولڈ میڈل مقابلہ کیلئے جس حریف جوڑی سے مقابلہ ہوگا
اس نے ایمّابیڈوز اور الیسن واٹرس کو 11-7 ‘ 11-8کے ذریعہ بہ آسانی شکست دی ہے ۔ ہندوستان کیلئے بیڈمنٹن میں بھی اچھی خبر ہے کیونکہ ہندوستان کے نمبر ایک تصور کئے جانے والی کھلاڑی پروپلی کیشپ نے بھی مرد زمرہ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ آج انہوں نے سیمی فائنل مقابلہ میں راجیو جوزف کو سخت مقابلہ کے بعد 18-21‘ 21-17‘ 21-18 سے شکست دی۔ پہلی گیم میں شکست کے باوجود کیشپ نے دیگر دو گیمس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نہ صرف فائنل میں رسائی حاصل کرلی بلکہ ملک کے لئے کم از کم سلور میڈل کے حصول کو یقینی بنالیا ہے ۔ 2012ء لندن اولمپک کے کوارٹر فائنل میں شکست برداشت کرنے والے 27سالہ کیشپ نے مقابلہ کے آغاز میں بہت زیادہ ازخود غلطیاں کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو پہلی گیم میں کامیابی کا موقع