نئی دہلی۔پیر کی شب دہلی کے سلیم پور میں ایک مدرسہ کے باہر چل رہے جھگڑے میں بیچ بچاؤ کے لئے مداخلت کرنے والے ایک 25سالہ راہگیر کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔
متوفی کی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی ہے کہ پیشہ سے ایک میکانک تھا اور جب وہ مدرسہ کے پاس سے گذار رہا تھا تب اس نے وہاں پر جاری جھگڑے کو روکنے کے لئے مداخلت کی تھی جس میں پولیس کے مطابق ایک اور شخص شدید طور پر زخمی ہے۔
ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر کے مطابق پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاہے اور کیس کے ایک ملزم معین الدین کو گرفتاری کرکے ماباقی ملزمین کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
ابتدائی جانکاری میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہزاد اپنے پڑوسی ماظیم کا قتل کرنا چاہا رہاتھا اور اپنے دوستوں کو لے لر مدرسہ گیا تاکہ بندوق سے ماظیم کا قتل کرسکے۔ماظم جب اپنے بھائی کے ساتھ مدرسہ پہنچاتو گلی میں شہزاد اور ماظیم کے درمیان میں تکرار ہوئی۔
سلمان جو وہاں سے گذار رہا تھا لڑائی کو دیکھنے کے بعد شہزاد کو ماظیم پر فائیر کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ شہزاد کو روکنے کے دوران خبر ہے کہ سلمان پر گولی چل گئی اور دوسرے گولی ماظیم کے بھائی مقیم کو لگی۔
دونوں زخمیو ں کو اسپتال لے جایاگیا جہاں پر سلمان کو مردہ قراردیا گیا۔تحقیقات میں پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ شہزاد ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے وہیں دیگر ملزمین معین الدین اور عقیل پر 2012میں قتل کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے تھے اور دونوں 2014میں ضمانت پر رہا ہوئے۔
واقعہ کی حقیقت جاننے کے لئے مقامی واقعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد سلمان کی نعش کو ورثے کے حوالے کردیاگیا ہے۔