سڑک کے تعمیری کاموں کیلئے23 کروڑ کی منظوری

سرپور ٹاؤن۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سے مالتی کیلئے سڑک کے تعمیراتی کاموں کیلئے 23کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب12 فبروری کو رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے ہنگامی دورہ کرتے ہوئے چیلاپلی گاؤں کا دورہ کیا اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت دیہی علاقوں کے عوم کیلئے سڑکوں کی منظوری کرتے ہوئے عوام کی آمدورفت کی سہولت فراہم کررہی ہے۔حکومت نے سرپور ٹاؤن سے گھنے جنگلاتی علاقہ مالتی کی سڑک کے تعمیراتی کاموں کیلئے 23 کروڑ روپیوں کی منظوری کی گئی ہے۔