سڑک کی توسیع کیلئے مکانات کی انہدامی کارروائی پر تشویش

بودھن 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن حلقہ اسمبلی کے موضع جانکم پیٹ کی اہم سڑک کی کشادگی کے مقصد سے سڑک کی دونوں جانب واقع 56 مکانات کو منہدم کرنے کیلئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں کی جانب سے نشانات لگادینے سے مالک مکانات نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی کے قائدین ملیش اور گنگا دھر کی قیادت میںمحکمہ پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے متاثرہ مکانات کے مالکین کو پہلے معاوضہ ادا کرنے کے بعد مکانات کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا متاثر ہونے والے مکان مالکوں میں بیشتر دلت و شیڈول کاسٹ کے علاوہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہے ۔