جئے پور:راجستھان کے وزیر برائے فوٹ اینڈ سیول سپلائی بابولال ورما کی کار اس وقت الٹ گئی جب ان کے ڈرائیور نے سڑک پر بیٹھی بھینس کو ٹکر ماردی۔حادثے سے بچنے کی کوشش میںیہ واقعہ پیش آیا۔دکن ہیرالڈ کی خبر کے مطابق واقعہ میں وزیر زخمی ہوگئے جبکہ ان کے پرسنل اسٹنٹ راجندر پراداس راگیر (43) سال جو بانیتا گاؤں کے ساکن بتائے گئے ہیں موقع پرہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق منگل کے روز مصروف ترین گھنٹوں میں کوٹا بیران ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیاتھا۔ کار ڈرائیور موتی لال نے بھی اس حادثے میں زخمی ہوگیا ہے۔پہلے تو ورما کو مہا راؤ بھیم سنگھ ( ایم بی ایس) کوٹا اسپتال میں داخل کیاگیا بعدازیں انہو ں جئے پور منتقل کیاگیا۔
ڈاکٹر س جو ان کا علاج کررہے ہیں کے مطابق ورما کی حالت میں اب کافی سدھا ر ہے۔ ایس ایچ او بنواری لال سیما لیا پولیس اسٹیشن نے کہاکہ ’’ منسٹر تین بجے کے قریب ایک میٹنگ میں شرکت کے بعد بیران سے واپس ہورہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی کاسڑک پر بیٹھی بھینس سے تصادم ہوا جس کے بعد گاڑی فلائی اورکے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی‘‘۔