حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) سڑک عبور کرنے کے دوران ایک خاتون گداگر ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 49 سالہ ایس بچارما ساکن قطب اللہ پور کے وی آر ریڈی نگر علاقہ میں سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور گاندھی ہاسپٹل منتقلی کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔