بھینسہ ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانور منڈل کے موضع بولسا کے قریب آٹو اور ٹرالی آٹو میں تصادم پیش آیا ۔ جس میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے اور ان میں سے دو افراد کی حالت کافی تشویشناک ہونے پر علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب تانور منڈل کے موضع بٹل تروڑا سے آٹو میں سوار ہوکر کچھ افراد تانور کیلئے روانہ ہورہے تھے اور دوسری سمت سے ٹرالی آٹو تانور سے آرہا تھا ۔ تب اچانک موضع بولسا کے قریب آٹو اور ٹرالی آٹو میں تصادم پیش آیا ۔ جس سے آٹو میں موجود 7 افراد اشوک ، رکمنی بائی ، حنیفہ بی ، گٹورا بائی ، امرت ، ویرابائی ، پرلات راؤ اور ٹرالی آٹو ڈرائیور بھوجرام شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کی اطلاع پاکر تانور سب انسپکٹر شیوکمار مقام حادثہ پہنچکر پنچنامہ کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ جہاں ڈاکٹروں اور دواخانہ عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد پہنچائی امرت اور ویرابائی کی حالت کافی تشویشناک ہونے پر علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا ۔ اس ضمن میں تانور سب انسپکٹر شیوکمار نے ایک مقدمہ درج کیا ۔