حیدرآباد: تلنگانہ کے ونا پرتی ضلع میں ایک دل دہلادینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں آٹھ افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے بتا یا کہ ایک تیز رفتار کار جوحیدرآباد سے کرنول جا رہی تھی ۔ایک ڈیوائیڈرسے ٹکرا گئی اور گاڑی کاتوازن بگڑنے سے سامنے سے آنے دالی ایک کار سے ٹکرا گئی ۔
اس حادثہ میں دوخواتین سمیت آٹھ افرادبرسرموقع ہلاک ہوگئے اور دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو محبوب نگر سرکاری اسپتال میں شریک کر وایا گیا۔