نرساپور 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نرساپور کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب نرساپور میدک روڈ پر ریڈی پلی کے قریب آر ٹی سی بس اور ڈی سی ایم کے درمیان تصادم پیش آیا جس کے سبب ڈی سی ایم میں سوار تین افراد راما گوڑ، یادا گوڑ ، ستیہ نارائنا گوڑ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو 108 ایمرجنسی ایمبولنس میں نرساپور ایریا ہاسپٹل لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کردیا۔ اس ضمن میں نرساپور پولیس کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کررہی ہے۔