سڑک حادثہ میں 2 ہلاک

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ایس آر نگر علاقہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ نرسمہلو جو ٹپر کا کلینر ہے، مخالف سمت سے آنے والی چندریا کی کار سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ نرسمہلو برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ چندریا کی بیوی سگناوتی اما دواخانہ میں منتقلی کے دوران فوت ہوگئی۔ بتایا جاتاہے کہ نرسمہلو ٹپر کیلئے ڈیزل حاصل کرنے کیلئے سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایرہ گڈہ تا امیر پیٹ جانے والی چندریا کی کار اسے ٹکر دیدی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔