حیدرآباد۔8فبروری( سیاست نیوز) سعیدآباد علاقہ میںپیش آئے سڑک حادثہ میں ڈگری کی طالبہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ ورالکشمی ساکن کرما گوڑہ مادنا پیٹ ‘ چمپاپیٹ میں واقع ہیندوی کالج کی طالبہ تھی اور آج اسپیشل کلاسیس اپنے بھائی یوگانند کے ہمراہ ہیروہونڈا ایکٹیوا AP 9P – 4098 پر جارہی تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹپر نے اسے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں ورا لکشمی برسرموقع ہلاک ہوگئی جب کہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے دواخانہ عثمانیہ میں بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔