سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 18 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد مقصود ساکن عیدی بازار اپنے دوست محمد وسیم کے ہمراہ پہاڑی شریف جل پلی سے عیدی بازار لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اسے ایک تیز رفتار ایکٹیوا گاڑی نے ٹکر دے دی جس میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقصود کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کیا ۔