شمس آباد 28 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں بس کی ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد عظیم ولد محمد عابد مرحوم27 سالہ پیشہ ٹی وی میکانک ساکن پینڈیال مہیشورم منڈل ان کے ساتھ سنجیوا کے ہمراہ جارہے تھے کہ آر ی سی بس نمبر AP11Z-1299 نے پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں محمد عظیم شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم شمس آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ ٹکر دینے کے بعد مقام سے بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔