سڑک حادثہ میں نوجوان شدید زخمی

آرمور ۔ 26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور حلقہ سے تعلق رکھنے والے بالکنڈہ میں انووا کار اور بائیک کے حادثہ کی وجہ تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بالکنڈہ قومی شاہراہ پر حیدرآباد کی طرف سے تیز رفتار سے آنے والے انووا کار کی موٹر سیکل کو ٹکر دینے کی وجہ سے موٹر سیکل پر سوار نوجوان سلمان ‘ محسن اور اظہر شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت پر آومر کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔ اس تعلق سے بالکنڈہ کے پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے انووا کار کو پولیس والوں نے اپنے قبضہ میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔