سڑک حادثہ میں زخمی ضعیف خاتون کی موت

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون جوکہ حادثہ میں زخمی ہوگئی تھی فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ فاطمہ بی جو تنورہ ضلع میدک کے ساکن احمد بیگ کی بیوی 29 ستمبر کو مانصاحب ٹینک علاقہ میں واقع ایک نرسری کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔