شمس آباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع پالماکول میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے موضع پالماکول میں 20 اگست کی صبح ایک نامعلوم شخص عمر تقریبا 30 سال سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا ۔ جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رورل پولیس سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے مقدمہ درج کر کے نعش کو مردہ خانہ عثمانیہ دواخانہ میں محفوظ کردیا ۔۔