سڑک حادثہ میں زخمی اشخاص کی موت

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 24 سالہ سوریہ کانت جو پیشہ سے مزدور تھا گوپال پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص سکندرآباد اسٹیشن کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 45 سالہ شنکر جو ایک کالج کا ملازم تھا کیشوپورم علاقہ میں رہتا  تھا ۔ کل رات وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 18 سالہ طالب علم سائی کرن جو اولڈ بوئن پلی علاقہ کے ساکن چنیا کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔