یلاریڈی۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے موضع راگھواپلی سے تعلق رکھنے والے دو افراد میدک کو شادی کی تقریب میں جاکر واپس ہورہے تھے کہ پوچمرال کے قریب ریت کی لاری نے ٹکر دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سداگوڑ، ملا گوڑ میدک سے واپس ہورہے تھے کہ بودھن سے حیدرآباد جارہی لاری نے تیز رفتار سے آکر ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سدا گوڑ کے سر پر گہرے زخم لگے اور ملا گوڑ کے پیروں کو شدید زخم آئے۔ زخمیوں کو میدک کے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ جہاں سدا گوڑ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔