سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک

گلبرگہ 2مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): جیورگی تعلقہ ضلع گلبرگہ کے موضع کیلور میں ایک گنا لدے ہوئے ٹریکٹر اور ایمو موٹر گاڑی کے درمیان ہوئی ٹکر کے سبب دو افراد بر سر موقع ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں50 سالہ کام انا48سالہ سد اپا و دیگر ساکنان شامل ہیں ۔ یہ لوگ ایک ارتھی کے جلوس میں شرکت کے بعد گھر واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔