سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دیگر زخمی

حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ گوپال پورم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے جن میں کمسن بچے بھی بتائے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ شیخ صادق جو مولیٰ علی علاقہ کے ساکن شیخ جہانگیر کا بیٹا ۔گذشتہ روز اپنی رشتہ دار خاتون اور ان کے کمسن بچوں کے ہمراہ موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار بے قابو آر ٹی سی بس نے صادق کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جس کے سبب صادق ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔