حیدرآباد۔/27ستمبر، ( سیاست نیوز) بالا نگر پولیس اسٹیشن حدودمیں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ6زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپورٹس بائیک اور ـآلٹو کار کے درمیان تصادم کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مہلوک نوجوان سریکرکی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔