حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ اظہار پاشاہ جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ۔ ریاست کرناٹک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی لاری لیکر حیدرآباد آرہا تھا اور لاری توقف تھی اور دوسری لاری کے ٹکرانے سے پیش آئے حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔