سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ لنگم گوڑ جو مہیشورم کا ساکن تھا پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے 2 فروری کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت کی موٹر سائیکل کے پیش آئے تصادم میں گوڈ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔