سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ اوپیندر راؤ جو ضلع کھمم کا متوطن تھا ۔ اس کے ساتھیوں کے ہمراہ کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی اپیندر راؤ فوت ہوگیا اور اس کے ساتھی زخمی بتائے گئے ہیں ۔ ملک پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔