شمس آباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گنڈی گوڑہ میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرینواس 41 سالہ لیبر ساکن امیر پیٹ مہیشورم منڈل آج صبح بائیک پر شمس آباد آرہا تھا کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار بورویل لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر سریش نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔