سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) دبیرپورہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ ابراہیم علی خاں جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا، چنچل گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ وہ آج صبح کے وقت موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔