حیدرآباد 20 ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے پیٹ بشیر آباد میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں انجینئرنگ کے تین طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ سریکانت ،منی دیب گوڑ و راجندر ریڈی میڑ چل سی ایم آر انجینئرنگ کالج کے طالبعلم تھے جو آج 3.30 بجے یاماہا گاڑی پر کالج سے مکان روانہ ہوئے ،کوم پلی چوراہے پر پہنچنے پر وہ تیز رفتار ٹپر کی زد میں آگئے ۔ اس حادثہ میں سریکانت برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ منی دیب گوڑ اور راجندر ریڈی دوران علاج فوت ہوگئے ۔