مکہ راج پیٹ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) توپران منڈل کے موضع یاوا پور میں دو موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق موضع یاواپور کے قریب توپران تا گجویل شاہراہ پر ایک دوسرے کی سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار افراد تیز رفتاری میں بری طرح متصادم ہوگئے جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار پریم کمار، رمیش شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس گجویل کے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔